سشمیتا سین کی نئی ویب سریز" تالی" کی پہلی جھلک جاری

سشمیتا سین کی نئی ویب سریز" تالی" کی پہلی جھلک جاری
سشمیتا سین کی نئی ویب سریز
سورس: @instagram/sushmitasen47

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابقہ مس یونیورسشمیتا سین نے اپنی نئی ویب سیریز "تالی" کی پہلی جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے ،جس میں اداکارہ ایک خواجہ سرا کا کردار اداکریں گی۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویب سیریز میں سشمیتا سین بھارتی خواجہ سرا اور سماجی کارکن کا کردار نبھائیں گی۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پراپنے نئی ویب سیریز" تالی "کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ "وہ اپنے نئے پراجیکٹ میں خواجہ سرا کے مشہور سماجی کارکن شری گوری ساونت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ویب سیریز کا نام تالی رکھا گیا ہے"۔ انہوں نے لکھا کہ "اس سے زیادہ فخر کیا ہوگا کہ میں ایک خوبصورت انسان کا کردار نبھاوں گی۔ یہاں ہر ایک کو عزت کے ساتھ اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزرانے کا حق حاصل ہو"۔ تاہم ابھی تک اس ویب سریز کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گوری ساونت بھارت کی مشہور خواجہ سرا کارکن ہیں جنہوں نے ایڈز کے حوالے سے بہت کام کیا۔ خواجہ سرا کمیونٹی میں ایڈز کے حوالے سے آگاہی مہم کا حصہ بھی بنیں۔ انہیں مہاراشٹرا کے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی سفیر منتخب کیا گیا۔ گوری نے ایک چار سالہ بچی کو اس وقت گود لیا جب اس بچی کی سیکس ورکر ماں ایڈز سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئی۔ گوری نے اس بچی کو اسی لیے گود لیا کہ بچی کو دوبارہ اپنی ماں کے کام پر نہ لگایا جا سکے۔

یاد رہے کہ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے فلمی کیئریر کا آغاز 1996 کی فلم دستک سے کیا۔

مزید :

تفریح -