"پٹھان کے ساتھ جانے کا رسک" فواد چوہدری کو یہ بیان دینا مہنگا پڑ گیا، اپنی ہی پارٹی کے رہنما کھل کر میدان میں آگئے

"پٹھان کے ساتھ جانے کا رسک" فواد چوہدری کو یہ بیان دینا مہنگا پڑ گیا، اپنی ہی ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما او ر سابق وزیر فواد چوہدری کے مذاق میں پٹھان سے متعلق دیئے گئے بیان پر پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر ہشام انعام اللہ میدان میں آ گئے ہیں اور شدید رد عمل جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران بشیر میمن کے اعظم خان کی جانب سے باتھ روم میں لاک کرنے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” بڑا رسک لیا ہے انہوں نے پٹھان کے ساتھ باتھ روم میں جانے کا “ ۔فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے پٹھانوں سے متعلق مذاق میں جو کہا اسے پٹھان قوم کی توہین سمجھتاہوں ،یہ پٹھانوں سے متعلق ایسی سوچ رکھتے ہوئے کیسے پی ٹی آئی تحریک کا حصہ بنے ،پی ٹی آئی کا بانی بھی قومیت کے لحاظ سے پٹھان ہے ،اس تحریک میں حصہ لینے اور کامیاب بنانے والے پٹھان ہیں ، پاکستان کو پٹھان ، پنجاب سندھی اور بلوچی سب نے مل کر بنایا ،کسی ایک قوم کو دوسرے پر برتری حاصل نہیں ہے ،فواد چوہدری کو پٹھان قوم سے معافی مانگی چاہیے ،فواد چوہدری کو ایسی سوچ سے حقیقی آزادی حاصل کرنی چاہیے ۔

مزید :

قومی -