تھائی لینڈ کے چائلڈ کیئر سینٹر میں سابق پولیس اہلکار کی فائرنگ ، بچوں سمیت  31افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے چائلڈ کیئر سینٹر میں سابق پولیس اہلکار کی فائرنگ ، بچوں سمیت ...
تھائی لینڈ کے چائلڈ کیئر سینٹر میں سابق پولیس اہلکار کی فائرنگ ، بچوں سمیت  31افراد ہلاک

  

ہانگ کانگ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  تھائی لینڈ کے چائلڈ کیئر سینٹر میں سابق پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے بچوں سمیت  31 افراد کو ہلاک کر دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مغربی صوبے میں ایک سابق پولیس اہلکار نے چائلڈ ڈے کیئر سینٹر میں گھس کر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کی زد میں آکر  31 افراد ہلاک ہو گئے ۔

پولیس حکام نے تصدیق کی کہ فائرنگ کرنے والا شخص سابق پولیس اہلکار تھا  جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کرلیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمی اور میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس واقعے کے محرکات جاننے کیلئے تفتیش کر رہی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -