خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت 13 اکتوبر تک منظور

خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت 13 اکتوبر تک منظور
خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت 13 اکتوبر تک منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی عبوری ضمانت 13 اکتوبر تک منظو رکر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم  عمران خان سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے اور  سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے عبوری ضمانت میں  توسیع کی درخواست کی جس پر سیشن جج نے سوال کیا کہ کیا یہ پہلی ضمانت کی درخواست ہے ؟جس پر بابر اعوان ے کہا کہ جی یہ پہلی ضمانت کی درخواست ہے اور ویسے بھی عدالت نے ایک کیس 13 اکتوبر کو لگایا ہوا ہے، جس پر سیشن جج نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے  سابق وزیر اعظم عمران خان کی 7اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی ، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئر مین آج سیشن جج کامران بشارت کی عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -