عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، اے ٹی ایم اور دیگر اشیا ءواپس کرنے کا حکم دیدیا

عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، اے ٹی ایم اور دیگر اشیا ءواپس کرنے کا حکم ...
عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، اے ٹی ایم اور دیگر اشیا ءواپس کرنے کا حکم دیدیا

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے ان کے زیر استعمال اشیاء واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد  میں  شہبازگل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، دوران سماعت عدالت نے شہباز گل کی سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم کارڈ سمیت روزمرہ کی اشیا ءواپس دینے کا حکم دےدیا۔شہباز گل کی جانب سے علی بخاری اور سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا ءکو تفتیش کےلیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے، تاہم عدالت نے 31 اشیاء کی لسٹ میں سے جزوی اشیا ءواپس کرنےکا حکم دیا،بعد ازاں عدالت نے شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

مزید :

قومی -