برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی بہت زیادہ محبت کرنے والی ہے، نعیم ہزاروی

برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی بہت زیادہ محبت کرنے والی ہے، نعیم ہزاروی
برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی بہت زیادہ محبت کرنے والی ہے، نعیم ہزاروی

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )برطانیہ کے دورے پر موجود پاکستان کے مشہور  فوک گلوکار نعیم ہزاروی   کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں موجود  پاکستانی کمیونٹی  بہت زیادہ پیار کرنے والی ہے،جب بھی  کوئی فنکار یا  گلوکار پاکستان سے آتاہے تو یہ لوگ ان سے والہانہ پیار کا اظہار کرتے ہیں اور محبتیں نچھاور کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فوک گلوکار نعیم ہزاروی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں بہت سے سرائیکی پوٹھواری اور پنجابی بولنے والے افراد بھی رہتے ہیں اس لیے ہمارے پنجابی اور سرائیکی نغموں کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں ہم بھی کوشش کرتے ہیں کہ دیار غیر میں ان کے سامنے اپنا کلچر پیش کریں،یہاں پر جتنے بھی فنکار آتے ہیں وہ پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں اور یہاں ان کو بہت زیادہ محبت ملتی ہے ۔

نعیم ہزار وی کا مزید کہنا تھا  اس سے پہلے بھی میرے بہت سے گیت ہٹ ہوئے ہیں اور لوگوں نے ان کو پسند کیا ہے عنقریب میرا نیا گانا "چنگی نیٔ کیتی أ "ریلیز ہونے والا ہے جس کو یقینا لوگ پسند  کریں گے  ،اس موقع پر میزبان جاوید بٹ نے کہا کہ جب بھی پاکستان سے کوئی فنکار یا گلوکار آتے ہیں تو ہم سب پاکستانی ان کا بھرپور استقبال کرتے یہ ہمارے پاکستان کی پہچان ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -