بختاور بھٹوکے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

بختاور بھٹوکے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
بختاور بھٹوکے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر  آصف علی زردار ی کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ، جس کی خبر خود بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر دی، اپنے اکاؤنٹ پر الحمداللہ  لکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہمیں آپ کو بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے"، بختاور نے کیپشن میں اپنے شوہر کو بھی ٹیگ کیا ۔ واضح رہے کہ ایک برس قبل اکتوبرہی کے مہینے میں بختاور بھٹو اورمحمود چودھری کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم کی پیدائش ہوئی تھی ۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی شادی محمود چودھری سے 27 جنوری 2021 کو طے پائی تھی ، اور ان کے ہاں پہلا بیٹا میر حاکم 10 اکتوبر 2021 کو پیدا ہوا تھا  اور اس کے نام سے بختاور نے اکاونٹ بھی بنا رکھا ہے ۔ دوسرے بیٹے کی پیدائش پر بطور بڑے بھائی میر حاکم کے اکاؤنٹ سے بھی یہ خوشخبری  سنائی گئی ہے۔

بختاور بھٹو میر حاکم کے اکاؤنٹ سے ان کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی جاری کرتی رہتی ہیں اور ان کے ابھی سے 24ہزار فالورز بھی ہیں

مزید :

قومی -