اداکارہ فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کی درخواست کی سماعت

اداکارہ فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کی درخواست کی سماعت
اداکارہ فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کی درخواست کی سماعت
سورس: @instagram/screenshot

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی سٹی کورٹ میں پاکستان کے معروف اداکارہ فروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔جس کا فیصلہ عدالت نے محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فروز خان اور انکی سابق اہلیہ علیزے سلطان کے وکلا کی جانب سے آج عدالت میں موقف پیش کئے گئے۔ اداکار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ "میں بچوں کا خرچ ادا کررہا ہوں اور کرنے کیلئے تیار ہو۔ بچوں سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں بچوں سے ملنا میرا حق ہے اور یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا"۔فیروز خان کے وکیل نے کہا کہ "سابق اہلیہ علیزے کے پاس بچوں کا مستقبل متاثر ہوگا ، علیزے کے مطالبات سے لگتا ہے کہ ان کا دماغی توازن درست نہیں۔ بچوں کی ماں علیزے مالی طور پر مستحکم نہیں کہ بچوں کو اچھی تعلیم دلوا سکے"۔اداکار فیروز خان کے وکیل نے کہا کہ "ہفتہ میں کم از کم چار دفعہ فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کرائی جائے اور مقدمے کا فیصلہ ہونے تک بچوں کو والد کے حوالے کیا جائے"۔جس پر علیزے شاہ کے وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ "بچوں کے والد فیروز خان کا زیادہ وقت بیرون ملک گزرتا ہے فیروز خان جلدی غصے میں آکر چیزیں توڑنا شروع کردیتے ہیں، ایسے جذباتی شخص کے پاس بچے محفوظ نہیں رہ سکتے"۔

واضح رہے کہ وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر بچوں سے ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیاجس کا فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ جبکہ سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں بچوں سے فیروز خان کی ملاقات کرادی گئی۔

یاد رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزے کے درمیان 3 ستمبر علیحدگی ہوچکی ہے۔

مزید :

تفریح -