امپورٹڈ حکومت کے ٹرینڈز چلنے پربالآخر وزیراعظم شہبازشریف بھی بول پڑے

امپورٹڈ حکومت کے ٹرینڈز چلنے پربالآخر وزیراعظم شہبازشریف بھی بول پڑے
امپورٹڈ حکومت کے ٹرینڈز چلنے پربالآخر وزیراعظم شہبازشریف بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے  بھی بالآخر حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائے جانیوالے ٹرینڈز پر خاموشی توڑ دی اور عمران خان کیخلاف تحریک اعتماد کی کارروائی پر بھی بات کی ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا عمران خان کیخلاف ووٹنگ سے پہلے اس وقت کے وزیراطلاعات کھڑے ہوئے اور ایک بیان سنا دیا کہ یہ حکومت کیخلاف سازش ہوئی ہے  اور اس کے تانے بانے غیرملکی طاقت ہے ۔ کچھ وقت سوری صاحب نے ایک لکھا ہوا بیان پڑھا اور کہا کہ اس مبینہ سازش کی بنیاد پر تحریک کو مسترد کرتا ہوں، اس کے فوری بعد عمران خان ٹی وی سکرین پر دکھائی دیئے اور کہا کہ اسمبلی توڑ رہا ہوں ،پھر بیس منٹ کے اندر صدر پاکستان نے اسمبلی تحلیل کردی، بے شمار معاملات صدر کے پاس ہفتوں پڑے رہتے ہیں لیکن اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری 20 منٹ میں ہی منظور کرلی ۔ 

ان کاکہناتھاکہ سپیکر نےاس وقت کی اپوزیشن میں سے کسی سے پوچھا تک نہیں اور من و عن تسلیم کرتے ہوئے تحریک مسترد کردی ، پھر اگلے ماہ قوم کا وقت عمران خان اور ان کے حواریوں نے برباد کیے ، قوم کو ایک ہجانی کیفیت میں ڈال دیا ، کئی ممالک کیساتھ تعلقات کو دائو پر لگایا اور امپورٹڈ حکومت کے دعوے کرتے رہے، غداری اور وطن فروشی کےا لزامات لگاتے رہے ، اس سے گھنائونی سازش کوئی اور نہیں ہوسکتی , اس سازش کے طعنے بانے عمران خان سے مل چکے ہیں اور یہ میں الزام یا دعویٰ نہیں کررہا ، آڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں جس میں کہا گیا کہ امریکہ کا نام نہیں لینا، حواری کہہ رہے ہیں کہ میں اپنی مرضی سے منٹس بنا لوں گا۔ 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اب اس میں کوئی ابہام رہ گیا ہے کہ دراصل سازشی کون تھا؟ عمران خان کا ہی یہ دھوکہ اور سازش تھی ،ا س مکروہ سازش کے تمام چہرے اب اس قوم نے دیکھ لیے ہیں۔ مزید دیکھئے