"وہ ایک شخص جو قوم کو تنہائی میں لے گیا" شہبازشریف نے نام بتادیا

"وہ ایک شخص جو قوم کو تنہائی میں لے گیا" شہبازشریف نے نام بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ "آج حتمی طورپر بتا رہا ہوں کہ اپوزیشن کو اللہ نے سرخرو کیا ہے ، وہ عمران جو دن رات جھوٹ بولتا ہے ، جس نے قوم کی قسمت سے کھیلا اور  قوم کو تنہائی میں لے گیا"۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھاکہ عمران خان نے فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ، وہ وقت بھول گئے جب دہشتگردی ہوتی تھی لیکن قوم  اور مسلح افواج نے قربانیاں دیں، اب بھی ناخوشگوار واقعات ہوتے ہیں لیکن پھر اداروں کے لیے نیوٹرل اور چوکیدار جیسے الفاظ آپ سب نے سنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنا ہے ، ہماری حقیر خدمات بھی قوم کے سامنے ہوں گے ، ماضی کو ہی لے لیں کہ کس طرح اس شخص نے قوم کو سہانے خواب دکھائے، بجلی لانے کے دعوے کیے۔

مزید :

قومی -