این آر او لینے اور مریم نواز کی بیرون ملک روانگی پر وزیراعظم شہبازشریف کھل کر بول پڑے

این آر او لینے اور مریم نواز کی بیرون ملک روانگی پر وزیراعظم شہبازشریف کھل کر ...
این آر او لینے اور مریم نواز کی بیرون ملک روانگی پر وزیراعظم شہبازشریف کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیرون ملک جانے اور پھر این آر او لینے کے الزامات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا ردعمل بھی آگیا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی یا سزا کالعدم ہونے سے نیب ترمیم کا کوئی تعلق نہیں، انہیں عدلیہ نے پرانے قوانین پر ہی کلین چٹ دی اور اگر عدلیہ کلین چٹ دے تو یہ این آر او نہیں ہوتا،  ہم نے این آر او نہیں لیا،عمران خان کی بہن علیمہ خان کو کس نے این آر او دیا؟

شہبازشریف کا کہناتھاکہ عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم کی کہ ریٹائرڈ جج لگیں گے ، ان کی ضرورت کیوں پڑ گئی ؟ دراصل مریم نواز کو سزا دلوانا تھی ۔ سعد رفیق ، حمزہ ، نوازشریف کے کیس سب کے سامنے ہیں تاکہ ایسے جج لگائیں جن کی شہرت اچھی نہ ہو جس طرح چیئرمین نیب کو بلیک میل کیاگیا اور  اس خاتون کو وزیراعظم ہائوس میں رکھا گیا، آخر یہ وزیراعظم ہائوس ہے یا پھر قید خانہ ؟ انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ قوم سے کبھی جھوٹ نہیں بولیں گے ۔ 

مزید :

قومی -