امریکی صحافی لیزا لنگ ،میگھن مارکل کی کس خوبی سے متاثر ہو گئی

سورس: @instagram/sussexroyal
کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صحافی لیزا لنگ ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل سے ملاقات کے بعد ان کی شخصیت سے متاثرہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صحافی لیزالنگ نے اپنے انسٹاگرام پر میگھن مارکل اور اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ "میگھن مارکل سے پوڈ کاسٹ آرچیٹا ئپس کے دوران بات کرنے میں بہت مزہ آیا"۔انہوں نے لکھا کہ"میگھن ایک روشن خیالی سے بھرپور اور متاثرکن گفتگو کرنے والی شخصیت ہیں اور مجھے امید ہے کہ لوگ ان کے بارے میں سامنے آنے والی بے بنیاد خبروں سے نکل کر بھی انہیں جاننے کے لیے کچھ وقت نکالیں گے"۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ "میگھن مارکل کی یہ پوڈ کاسٹ ایپی سوڈ ملکہ الزبتھ کی موت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی"۔