قومی ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ کا کیا فائدہ ہو گا ؟ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بتا دیا

قومی ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ کا کیا فائدہ ہو گا ؟ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بتا ...
قومی ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ کا کیا فائدہ ہو گا ؟ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق  نے کہا ہے کہ   اس سیریز میں ہمیں  یہاں کے موسم کے حساب سے کھیل بہتر کرنے کا موقع ملے گا، جو چیزیں رہ گئی ہیں اس کو اس سیریز میں ٹیسٹ کرلیں گے، مختلف موسم میں کھیلنا کھیل کا حصہ ہے اس کو اپناکر ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران کافی اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی ٹیم کو چھوٹی ٹیم نہیں کہا جاسکتا، چھوٹے فارمیٹ میں اکثر چھوٹی غلطی بھی بہت بڑی غلطی بن جاتی ہے۔

نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف ٹرائی سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ سہ فریقی سیریز کافی اہم ہے، اس میں خود کو ورلڈ کپ کے لیے تیار کرنا ہے، ورلڈ کپ کو نظر میں رکھتے ہوئے میچز کھیلیں گے۔

مزید :

کھیل -