آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، انگلینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد پاکستانی فینز کے لیے ایک اور بری خبر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، انگلینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد پاکستانی فینز کے ...
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، انگلینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد پاکستانی فینز کے لیے ایک اور بری خبر

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے خلاف 7 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی رینکنگز میں تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئی۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹیم رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والی ٹیم جنوبی افریقہ نے پاکستان سے تیسرے پوزیشن چھین لی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ انگلینڈ کی دوسری اور نیوزی لینڈ کی پانچویں پوزیشن ہے۔ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں آسٹریلیا کی چھٹی، ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر ہے۔ سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش کا نواں اور افغانستان کا دسواں نمبر ہے۔

مزید :

کھیل -