ایک اور  بھارتی کامیڈین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

ایک اور  بھارتی کامیڈین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
ایک اور  بھارتی کامیڈین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے مشہور کامیڈین راجو شری واستو کے انتقال کے چند ہفتوں بعد ایک اور کامیڈین پراک کنسارا انتقال کر گئے۔

"انڈیا ٹائمز "کے مطابق کامیڈی شو  کے" گریٹ انڈین لافٹر چیلنج" میں سب کو اپنی بہترین کامیڈی سے ہنسا نے والے 51 سالہ پراگ کنسارا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔بھارتی کامیڈین سنیل پال نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ"ہمارے ایک اور ساتھی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔  کامیڈی کی دنیا سے ایک اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے کہ ہمارے لافٹر چیلنج کے ایک اور ساتھی پراگ کنسارا اب ہمارے ساتھ نہیں رہے"۔ سنیل پال نے مزید کہا کہ "ہم پراگ کے ساتھ بہت ہنستے تھے، پراگ بھیا اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ کامیڈی کی دنیا کو نظر لگ گئی ہے کچھ دن پہلے دیپیش بھان اور راجو بھائی دونوں کا انتقال ہو گیا تھا۔ ایک کے بعد ایک کامیڈین ہیں چھوڑ کر جارہا ہے"۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل ہی دیپیش بھان اور راجو شری واستو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

مزید :

تفریح -