سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400روپے کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، آج سونا 3400 روپے سستا ہوا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہےجبکہ10 گرام سونا 2 ہزار 915 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 24 ہزار 228 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 1712 ڈالر فی اونس ہے۔