برطانوی شخص نے خلائی مخلوق سے ملاقات کا دعویٰ کردیا

برطانوی شخص نے خلائی مخلوق سے ملاقات کا دعویٰ کردیا
برطانوی شخص نے خلائی مخلوق سے ملاقات کا دعویٰ کردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی دنیا سے گاہے ایسے مردوخواتین سامنے آتے رہتے ہیں جوخلائی مخلوق کے ساتھ اپنا سامنا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور حیران کن باتیں بتاتے ہیں۔ اب ایسا ہی ایک اور شخص برطانیہ سے سامنے آ گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق برطانوی کاﺅنٹی نارتھ یارک شائر کے شہر میلٹن کے رہائشی اس شخص کا نام بین والگیٹ ہے، جس کا دعویٰ ہے کہ بچپن میں اس کا سامنا خلائی مخلوق سے ہو چکا ہے۔ 

35سالہ بین بتاتا ہے کہ اس وقت اس کی عمر 8سال تھی اور اس واقعے نے ہمیشہ کے لیے اس کا زندگی اور کائنات کے متعلق نظریہ ہی بدل دیا۔ بین والگیٹ نے اب ایک یوٹیوب چینل بنایا ہے ، جہاں وہ خلائی مخلوق کے متعلق ویڈیوز پوسٹ کرتا رہتا ہے۔ وہ برطانیہ کے ایسے مقامات پر جاتا اور ویڈیوز بناتا ہے جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہاں اڑن طشتریاں اور خلائی مخلوق اکثر دیکھی جاتی ہے۔

اپنی ایک ویڈیو میں بین والگیٹ ایسی ہی ایک جگہ پر سبز رنگ کی ایک مخلوق دیکھنے کا دعویٰ بھی کرتا ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ یہ سبز رنگ اور چھوٹے قد کی مخلوق اس سے محض 25گز کی دوری پر تھی۔ یہ ایک جنگلی علاقہ تھا تاہم جنگل زیادہ گھنا نہیں تھا اور وہ اس مخلوق کو دور سے صاف دیکھ رہا تھا۔ 

بین بتاتا ہے کہ میری اس مخلوق کے ساتھ آنکھیں بھی چار ہوئیں، ان کی آنکھیں سیاہ رنگ کی تھیں۔ ان کے بازو کافی لمبے تھے اور وہ سر سے پاﺅں تک سبز رنگ کے تھے۔8سال کی عمر میں پہلی بار سامنا ہونے کے بعد میں کئی بار ایسی مخلوق کو دیکھ چکا ہوں مگر تاحال حتمی طور پر ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور اس مخلوق کے متعلق بے شمار سوالات اب بھی میرے ذہن میں اٹھتے ہیں مگر ان کے جواب میرے پاس نہیں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -