بھارت میں خوفناک حادثہ ، 5 افراد ہلاک

بھارت میں خوفناک حادثہ ، 5 افراد ہلاک
بھارت میں خوفناک حادثہ ، 5 افراد ہلاک

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 5افراد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے۔ "انڈیا ٹائمز "کے مطابق یہ حادثہ باندرا سے ورلی جانے والی روڈ پر رات کے پچھلے پہر 3 بجے کے قریب پیش آیا، جس میں4 گاڑیاں اور ایک ایمبولینس آپس میں ٹکرائیں۔ 

اس جگہ پر پہلے سے3 گاڑیوں کو حادثہ پیش آ چکا تھا اور ایمبولینس اس گاڑیوں میں سوار لوگوں کو ریسکیو کرنے آئی تھی کہ اس دوران ایک چوتھی انتہائی تیز رفتار گاڑی آئی اور ان 3 گاڑیوں اور ایمبولینس کو ٹکر دے ماری۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں1 خاتون بھی شامل تھی، جنہیں مزید ایمبولینسیں منگوا کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس خوفناک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -