بھارتی پولیس نے مسلمان نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بھارتی پولیس نے مسلمان نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
بھارتی پولیس نے مسلمان نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں روایتی ڈانس ’گربا‘ کی ایک تقریب پر پتھراﺅ کرنے والے مسلمانوں کو پولیس نے کھلے عام تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ گجرات کے ضلع کھیڑا میں واقع اندھیلا نامی گاﺅں میں پیش آیا۔ گاﺅں کے ہندوﺅں کی طرف سے گربا ڈانس کی تقریب مسجد کے قریب منعقد کی گئی تھی، جس پر مسلمانوں کی طرف سے تقریب پر پتھراﺅ کیا گیا۔

پتھراﺅ سے ایک پولیس اہلکار سمیت 7لوگ زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے مشتبہ لوگوں کو پکڑ کر گاﺅں میں ہی کھلے عام ان پر ڈنڈوں کی بارش کر دی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وی آر باجپائی کا کہنا تھا کہ مسلم ہجوم نے گربا کی تقریب کو روکنے کی کوشش کی تھی۔اس واقعے کی ایف آئی آر 150لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے جن میں سے 13کو اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -