پی ٹی آئی احتجاج: سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر حملہ

Oct 06, 2024 | 10:20 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوارن پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر شدید پتھراؤ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر کلثوم پلازہ کے قریب پتھراؤ کیا گیا، پتھراو کے باعث سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔خوش قسمتی سے سینیٹر شیری رحمان حملے میں محفوظ رہیں، سیاسی رہنماوں نے سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر پتھراؤ کی مذمت کی ہے۔

مزیدخبریں