اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
سما ٹی وی کے مطابق عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد پیش کیا گیا، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا،ڈیوٹی جج نے تینوں ملزمان کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی دیگر 9خواتین کارکنوں کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے 102پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،مقدمہ دہشتگردی سمیت 16دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔