جہلم: تقریب میں  مضرصحت کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

Oct 06, 2024 | 03:20 PM

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال کر گئے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات تھانہ ڈومیلی کے علاقے ڈھوک شیریاں میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے بچوں کا پیٹ خراب ہوا جبکہ کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دیگر 6 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں بچے سگے بھائی ہیں، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں