اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نےخیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے احتجاج کےلیےلائی گئی سرکاری مشینری ضبط کرلی۔
ڈیلی جنگ کے مطابق خیبر پختونخوا سے لائی گئی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں، دوسری طرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں 2 روز بعد زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بھی 3 روز بعد بحال کردی گئی۔فیض آباد انٹرچینج اور ایکسپریس وے سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے راستے بھی کھول دیے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی جی ٹی روڈ، اسلام آباد پشاور ایم ون، اسلام آباد لاہور ایم ٹو موٹر وے بھی ٹریفک کےلیے کھول دیے گئے۔ادھر لاہور کے مختلف علاقوں میں کل رکھے گئے کنٹینرز ہٹادیے گئے ہیں، موٹر وے بھی کھول دی گئی جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔