میری عمر 14سال ہے ،بہلا پھسلا کر کراچی سے پنجاب بلایا گیا،مبینہ اغواء کم عمر لڑکی کا عدالت میں بیان

میری عمر 14سال ہے ،بہلا پھسلا کر کراچی سے پنجاب بلایا گیا،مبینہ اغواء کم عمر ...
میری عمر 14سال ہے ،بہلا پھسلا کر کراچی سے پنجاب بلایا گیا،مبینہ اغواء کم عمر لڑکی کا عدالت میں بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سے مبینہ اغوا ءکم عمر لڑکی  نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ میری عمر 14سال ہے بہلا پھسلا کر کراچی سے پنجاب بلایا گیا، ملزمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا، میں والدین کیساتھ جانا چاہتی ہوں۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے مبینہ اغواء کم عمر لڑکی کی مظفر گڑھ میں شادی کے معاملے پر  سماعت ہوئی،پولیس نے لڑکی کو پنجاب سے بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کردیا۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے استفسار کیا کہ آپ کی عمر کیا ہے؟لڑکی نے بیان دیا کہ میری عمر 14سال ہے بہلا پھسلا کر کراچی سے پنجاب بلایا گیا، ملزمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا، میں والدین کیساتھ جانا چاہتی ہوں۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ لڑکی کا آج ہی 164کا بیان ریکارڈ کیا جائے، مجسٹریٹ کے رو برو بیان کی روشنی میں کسٹڈی کا فیصلہ کیا جائے۔

عدالت نے 13اکتوبر کو فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہاکہ پنجاب پولیس کی مدد سے لڑکی کو بازیاب کرایا گیا،لڑکی کو کراچی لا رہے تھے، جی ٹی روڈ پر ملزمان نے حملہ کردیا، فرار کے دوران ایک ملزم گاڑی سے ٹکرا کر مارا گیا،قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا مخالف پارٹی میں سے کوئی عدالت آیا ہے؟

پراسیکیوٹر نے کہا کہ مخالف پارٹی عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔

یادرہے کہ بلوچ کالونی سے اغو کی گئی لڑکی کو مظفر گڑھ منتقل کیا گیاتھا۔