لاپتہ شہری بازیابی کیس؛حکومت نے لاپتہ شہری کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 50لاکھ روپے منتقل کردیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاپتہ شہری بازیابی کیس میں حکومت نے لاپتہ شہری کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 50لاکھ روپے منتقل کر دیئے، لاپتہ شہری کے والد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے لاپتہ شہری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کیمرہ بریفنگ سے پہلے عدالت رپورٹ دیکھ لے۔
