اوورسیز  پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کئے  جائیں گے، سید قمر رضا

اوورسیز  پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کئے  جائیں گے، سید ...
اوورسیز  پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کئے  جائیں گے، سید قمر رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) اوورسیز پاکستانیز   فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نے کہا ہے کہ اوورسیز  پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کئے  جائیں گے اور تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے بہت جلد تفصیلی میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا- ان خیالات کا اظہار انہوں نے شارجہ کے بزنس مین حاجی محمد یٰسین کی طرف سے النواب ریسٹورنٹ شارجہ میں  منعقدہ تقریب میں کیا- اس تقریب میں دبئی قونصلیٹ سے عمران شاہد اور  جنید مرتضیٰ نے شرکت کی جبکہ دیگر شرکاء میں ساجد چیمہ، افتخار علی تتلہ، خاور حسین،محمد شبیر  مرچنٹ، سید سلیم اختر، عدنان طور، ملک شہزاد یونس، علی راؤ ، محمد غوث قادری، عمر بلوچ شامل تھے-
اس موقع پر معروف صحافی اور بزنس مین سہیل خاور نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل سلسلہ وار بطریق احسن پیش کئے، سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش اہم مسائل اور  تحفظات  پر کھل کر بات کی اور ان کے حل کے لئے ٹھوس تجاویز دیں۔  انہوں نے خاص طور پر  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے  بچوں کی تعلیم،سکول فیس اور انشورنس کی سہولیات کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالی- 
چیئرمین اوورسیز پاکستانیز   فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے کہا کہ یہ اجتماع واقعی سمندر پار پاکستانیوں کی آواز، تحفظات اور امیدوں کی عکاسی کرتا ہے- میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا اور بہت جلد یو اے ای آ کر دوبارہ آپ سے ملاقات کروں  گا- اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے انعقاد پر  سید قمر رضا نے اپنے میزبانوں حاجی محمد یٰسین اور سہیل خاور کا شکریہ ادا کیا- اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے کچھ لوگوں نے سید قمر رضا کو تحائف پیش کئے -