کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے: سعودی وزارت حج و عمرہ 

کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے: سعودی وزارت حج و عمرہ 
کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے: سعودی وزارت حج و عمرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ اب سعودی عرب میں تمام اقسام کے ویزہ ہولڈرز کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے بتایا کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانے اور حج و عمرہ کے نظام میں خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔

وزارت کے مطابق اس سہولت میں ذاتی ویزہ، فیملی ویزہ، الیکٹرانک ٹورسٹ ویزہ، ٹرانزٹ ویزہ، ورک ویزہ اور دیگر ویزے شامل ہیں۔وزارت نے مزید کہا کہ یہ قدم اس بات کا اظہار ہے کہ مملکت دنیا بھر کے مسلمانوں کو سہولت اور سکون کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے،جس کے ذریعے صارفین آن لائن پیکجز منتخب کر کے اور اجازت نامے حاصل کر کے براہِ راست عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔ یہ مربوط پلیٹ فارم زائرین کو مختلف خدمات کی بکنگ اور وقت کے انتخاب میں لچک بھی فراہم کرتا ہے۔