پنجاب پاکستان کا حصہ ہے، پاکستانیوں کا ہے اور یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی امارات
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس، جنرل سیکرٹری خالد رانا اور سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل نے ایک مشترکہ بیانیہ میں چیف منسٹر پنجاب مریم نواز کے حالیہ سخت اور نامناسب بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پاکستان کا حصہ ہے، پاکستانیوں کا ہے اور یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے- ہماری پارٹی کی وجہ سے آج آپ لوگ حکومت کررہے ہیں- اگر آج پیپلز پارٹی اپنی سپورٹ ختم کردے حکومت کا دھڑن تختہ ہونے میں ایک دن بھی نہ لگے گا- آپ کو اپنے منصب کے مطابق مناسب زبان اور سلجھی ہوئی زبان استعمال کرنی چاہئے-
متذکرہ لیڈران نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے حال ہی میں بیانات دیے ہیں کہ وہ ہا تھ پاؤں انگلیاں تڑوا دیں گی، یہ انداز بیان انتہائی نامناسب ہے- اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ آپ کی عیب چھپ جائیں گے، آپ کو چاہیے کہ اپنی سابقہ روایات سے ہٹ کر عوام کی خدمت کریں ، تنقید کا جواب منطقی اور احسن طریقہ سے جواب دیں-
