ماجدہ خانم کو متحدہ عرب امارات میں گرینڈ اوورسیز کلب خواتین ونگ کا صدر مقرر کر دیا گیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) سابق گورنر پنجاب، ممبر سینیٹ آف پاکستان، ممبر یو کے پارلیمنٹ، چیئرمین گرینڈ اوورسیز کلب پاکستان چوہدری محمد سرور نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں مقیم اعلی تعلیم یافتہ خاتون ماجدہ خانم کو متحدہ عرب امارات میں گرینڈ اوورسیز کلب خواتین ونگ کا صدر مقرر کر دیا ہے-
چوہدری محمد سرور چیئرمین گرینڈ اوورسیز کلب نے ماجدہ خانم کو تعیناتی کے بعد مبارکباد پیش کرتے ھوئے کہا کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ ایمانداری اور لگن کے ساتھ پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کریں گی۔
صدر کا عہد ہ ملنے پر ماجدہ خانم کو ان کے عزیز و اقارب، گرینڈ اوورسیز کلب کے عہدیداران اور دوستوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات ملے ہیں جن میں ماجدہ خانم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے- اس موقع پر ماجدہ خانم نے کہا کہ میں امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے دل و جان سے کام کروں گی-
