وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف  نے ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل  پر توجہ دی جائے  اور انہیں  ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، سید قمر رضا

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف  نے ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ...
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف  نے ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل  پر توجہ دی جائے  اور انہیں  ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، سید قمر رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  چیئرمین اوو رسیز  پاکستانیز فاؤنڈیشن OPF سید قمر رضا کی دبئی آمد کے موقع پر ‎‎پوٹھوہاری کمیونٹی متحدہ عرب امارات کے رہنما راجہ  عابد حسین جنرل سیکرٹری  پاکستان مسلم لیگ ن دوبئی   نےان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں  بیرسٹرعابد یوکے،آز ادکشمیر سے صدارتی مشیراسلم مغل راجا، مبشر راٹھور، فاروق بانیاں، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یواےای غوث قادری، سابق صدرمصطفٰی مغل، سیکرٹری جنرل ابوبکر آفندی، سردار شبیر، میاں منیر ہانس صدر پیپلز  پارٹی، راجا منظور منہا س مرکزی ممبر مجلس عاملہ پاکستان مسلم لیگ ن آز ادکشمیر،سفیر بٹ، چوھدری خالد اور کمیونٹی کے  دیگر لوگوں نے بھرپور شرکت کی-
سید قمر رضا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف  نے ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل  پر توجہ دی جائے  اور انہیں  ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے- وزیراعظم پاکستان کے احکام کی تعمیل میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے- اوو رسیز  پاکستانیز فاؤنڈیشن OPF کے چیئرمین  سید قمر رضا کو متحدہ عرب امارات کے ویزوں کی بندش کے بارے بتایا گیا-  چیئرمین OPF نے وعدہ کیا کہ وہ اس مسلہ کے بارے پاکستان جا کر متعلقہ حکام سے بات کریں گے-
اس موقع پر سید قمر رضا کو یادگاری  شیلڈ پیش کی گئی اور امارات آ کر پاکستانیوں کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کے وعدہ پر شکریہ ادا کیا گیا-