آپ نے زبردست کام کیا ہے، ڈی پی او تعریف کے مستحق ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھٹہ مزدوروں کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف کیس میں لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ نے زبردست کام کیا ہے، ڈی پی او تعریف کے مستحق ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بھٹہ مزدوروں کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی ضیا باجوہ نے بھٹہ مزدور کی درخواست پر سماعت کی،ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا عدالت کے رو برو پیش ہوئے،جسٹس علی ضیا باجوہ نے استفسار کیا کہ ڈی پی او صاحب! آپ کے ضلع میں یہ کیا ہو رہا ہے؟ڈی پی او نے کہاکہ ایس ایچ او، اے ایس آئی اور بھٹہ مالک کیخلاف مقدمہ درج، گرفتار کر لیاگیا، عدالت نے کہا کہ آپ نے زبردست کام کیا ہے، ڈی پی او تعریف کے مستحق ہیں،عدالت نے ڈی پی او قصور کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
