پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں آوارہ کتے گھس آئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کی اہم ترین عمارت پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں دو آوارہ کتے گھس آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو کتے بارش کے دوران راستہ بھٹک کر پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں گھومتے نظر آ رہے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے بعد میں دونوں کتوں کو عمارت سے باہر نکال دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں کتے گھس گئے۔ pic.twitter.com/2Dvq3Zrf4T
— Muhammad Umair (@MohUmair87) October 6, 2025
