سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے وزارتِ خارجہ کی کوششیں تیز

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے وزارتِ خارجہ کی کوششیں تیز
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے وزارتِ خارجہ کی کوششیں تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ خارجہ پاکستان نےکہا  ہے کہ اردن کے دارالحکومت عمان میں موجود پاکستانی سفارتخانہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت انخلا کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ترجمان وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق  اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل کر لیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان برادر ملک اردن کی مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر انتہائی شکر گزار ہے۔

مزید :

قومی -