دم کے بہانے لڑکی سے زیادتی، پیر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

دم کے بہانے لڑکی سے زیادتی، پیر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
دم کے بہانے لڑکی سے زیادتی، پیر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
سورس: PickPik

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دم کرنے کے بہانے لڑکی سے زیادتی کرنے والے جعلی پیر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج یاسر ندیم رزاق نے جرم  ثابت ہونے پر ملزم پیر عبدالرحمان کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔  مجرم کے خلاف تھانہ شالیمار میں 2021ء میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے متاثرہ لڑکی کو دم کرنے کے بہانے بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔