میئر کراچی اگر تھیٹر میں کام کریں تو زیادہ کامیابی مل سکتی ہے، ترجمان مسلم لیگ( ن) سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان( ن) لیگ سندھ اسد عثمانی نے کہا ہے کہ میئر کراچی ذہنی دباؤ کا شکار نظر آتے ہیں اور وہ کراچی کی تاریخ کے بدترین میئر ثابت ہو رہے ہیں۔اپنے بیان میں اسد عثمانی نے کہا کہ کراچی میں ترقی صرف میئر کراچی اور پیپلز پارٹی کو نظر آتی ہے، میئر کراچی کے زیر اثر 129 روڈز میں سے صرف 29 سڑکیں دکھا دیں جہاں روڈ بنی ہوئی ہو۔
انہوں نے کہا کہ میئر کراچی پارکوں کا افتتاح کر رہے ہیں جہاں جانے کے لیے سڑکوں کی ضرورت ہوتی ہے جس سے کراچی محروم ہے، کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کا کوئی ایک پروجیکٹ بتا دیں جو پورا ہوا ہو۔
اسد عثمانی نے کہا کہ میئر کراچی اگر تھیٹر میں کام کریں تو زیادہ کامیابی مل سکتی ہے۔ مرتضیٰ وہاب اپنی میئر شپ بچانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔
ترجمان (ن )لیگ سندھ نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کے بقول کراچی پیرس بن چکا ہے، پیپلزپارٹی کا وطیرہ ہے جھوٹ بھی اس طرح بولو کہ سچ کا گمان آئے۔
