سندھ کابینہ کا اجلاس ، آٹے کی قیمت میں استحکام رکھنے کا فیصلہ، گندم اجراء پالیسی کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ کا اجلاس ، آٹے کی قیمت میں استحکام رکھنے کا فیصلہ، گندم اجراء ...
سندھ کابینہ کا اجلاس ، آٹے کی قیمت میں استحکام رکھنے کا فیصلہ، گندم اجراء پالیسی کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کابینہ نے گندم اجراء پالیسی کی منظوری دےدی اور پالیسی کے تحت آٹے کی قیمت میں استحکام رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری اور دیگر شریک تھے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ  صوبائی کابینہ نے گندم اجراء پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد آٹے کی قیمتوں میں استحکام رکھنا ہے۔سندھ کابینہ نے ایس ای ڈی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسر نو تشکیل اور آزاد اراکین کی تقرری کی منظوری دے دی۔ ایس ای ڈی ایف فنڈ 2011ء میں سرمایہ کاری اور کاروباری ترقی کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا، نیا بورڈ کاروبار، سرمایہ کاری اور روزگار کے فروغ میں کردار ادا کرے گا۔

سندھ کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ چھوٹے کاشت کاروں کے مفادات کے تحفظ کےبعد اب گندم اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 1 اعشاریہ 265 ملین میٹرک ٹن گندم فلور ملوں اور چکیوں کو جاری کی جائے گی۔

متعلقہ حکام کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گندم کی 100 کلو کی فی بوری 9500 روپے کے نرخ میں فراہم کی جائے گی۔گندم اجراء پالیسی کا مقصد آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے، محکمہ فوری طور پر مرحلہ وار طریقے سے گندم کا اجراء شروع کرے گا۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کو براہ راست فائدہ پہنچایا جائے، ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں ہوگی۔