ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا برطانوی ٹی وی چینل کو انٹرویو، بگرام ایئر بیس کے حوالے سے امریکہ کو ’’جواب‘‘ دیدیا

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا برطانوی ٹی وی چینل کو انٹرویو، بگرام ...
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا برطانوی ٹی وی چینل کو انٹرویو، بگرام ایئر بیس کے حوالے سے امریکہ کو ’’جواب‘‘ دیدیا
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا برطانوی ٹی وی چینل  کو انٹرویو، بگرام ایئر بیس کے حوالے سے امریکہ کو ’’جواب‘‘ دیدیا ۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق افغانستان حکومت اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان اپنی سرزمین کسی بھی صورت کسی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی ٹی وی چینل سکائی نیوز کو آن لائن انٹرویو دیا اور کہاکہ ہم کسی  صورت بگرام ائیر بیس امریکہ کے حوالے نہیں کریں گے۔ افغان اپنی سرزمین کسی بھی صورت میں کسی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔امریکہ  کے ساتھ کابل اور واشنگٹن میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر بات چیت ہوئی ہے، روس کے علاوہ بھی کئی ممالک نے غیر اعلانیہ طور پر ہمیں تسلیم کیا لیکن باقاعدہ طور پرنہیں کیا۔

لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق سوال پر کہا کہ اس متعلق کوئی وعدہ نہیں کرسکتے۔