پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان معاہدوں اور مفاہمی یادداشت پر دستخط ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ’’ایکس ‘‘ پر میسیج شیئر کر دیا

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان معاہدوں اور مفاہمی یادداشت پر دستخط ، وزیر ...
 پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان معاہدوں اور مفاہمی یادداشت پر دستخط ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ’’ایکس ‘‘ پر میسیج شیئر کر دیا
سورس: فوٹو: ایکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ملائیشیا نے  6 معاہدوں پر دستخط کیے جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ معاہدے مختلف شعبوں جیسے تعلیم، حلال سرٹیفیکیشن، سیاحت، اعلیٰ تعلیم، بدعنوانی کے خلاف اقدامات اور چھوٹے و درمیانے کاروباری اداروں کے فروغ کے لیے کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور ملائیشیا نے سفارت کاروں کی تربیت کے شعبے میں تعاون کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیسی اینڈ فارن ریلیشنز اور فارن سروس اکیڈمی آف پاکستان کے درمیان مفاہمی یادداشت پر دستخط کیے۔ ان دستاویزات کا تبادلہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن نے کیا۔

ملائیشیا اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے، ان دستاویزات کا تبادلہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر زمبری عبدالقادر نے کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ’’ایکس ‘‘ پر میسیج بھی شیئر کیا جس میں لکھا کہ ’’ملائیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی قیادت میں وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کی طرف سے باضابطہ ایم او یو کا تبادلہ ہوا‘‘۔

اسی طرح ملائیشیا کے وزیرِ سیاحت ٹیونگ کنگ سنگ اور پاکستان کے وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے دونوں حکومتوں کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کے لیے ایم او یو کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

 دونوں فریقوں نے حلال سرٹیفیکیشن پر ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے اور متعلقہ دستاویزات کا تبادلہ وزیراعظم کے محکمہ (مذہبی امور) کے وزیر ڈاکٹر حاجی محمد نعیم بن حاجی مختار اور وزیر تجارت جام کمال خان نے کیا۔

 اسی طرح دونوں ممالک نے بدعنوانی کے خلاف تعاون اور روک تھام کو بڑھانے کے لیے ایم او یو پر بھی دستخط کیے۔ دستاویزات ملائیشیا کے اینٹی کرپشن کمیشن کے چیف کمشنر اعظم بن باکی اور پاکستان کے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر کے درمیان تبادلہ کی گئیں۔

 چھٹا معاہدہ پاکستان کی اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) اور ملائیشیا کی اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کارپوریشن کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے کیا گیا۔ دستاویزات ایس ایم ای کارپوریشن ملائیشیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رِزال بن داتو نائنی اور وزیراعظم کے خصوصی معاون سید طارق فاطمی کے درمیان تبادلہ کی گئیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -