سید محسن رضوی اداکارہ شبنم کی ذاتی زندگی پر فلم بنائینگے

سید محسن رضوی اداکارہ شبنم کی ذاتی زندگی پر فلم بنائینگے

  

اسلام آباد(آن لائن) لالی ووڈ ڈائریکٹر سید محسن رضوی ماضی کی معروف فلمسٹار شبنم کی ذاتی زندگی پر فلم بنائیں گے ۔ اس بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید محسن رضوی نے کہا کہ وہ شبنم کی ذاتی زندگ پر فلم بنائیں گے جبکہ شبنم کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر انہوں نے اس سلسلے میں خصوصی ملاقات کرکے تبادلہ خیال کیا تھا اور ان سے ان کی زندگی بارے بات چیت بھی کی تھی واضح رہے کہ اداکارہ شبنم جو بنگلہ دیش میں رہائش پذیر ہیں انہوں نے رواں سال 23اپریل کو چودہ سال بعد پاکستان کا ایک ماہ کا دورہ کیا تھا ۔

مزید :

کلچر -