پی سی بی نے غیر ملکی ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف بسیں خرید لیں

پی سی بی نے غیر ملکی ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف بسیں خرید لیں
پی سی بی نے غیر ملکی ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف بسیں خرید لیں

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے غیر ملکی ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف منی بسیں خرید لیں ۔

چینل 24کے مطابق پی سی بی حکام نے چار بلٹ پروف منی بسیں خرید لی ہیں جو غیر ملکی ٹیموں کی حفاظت کیلئے استعمال ہونگی ۔ نئی خریدی گئی منی بسیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچا دی گئی ہیں ۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف منی بسیں قومی کھلاڑیوں کو ایئر پورٹ لانے اور لیجانے کیلئے بھی استعمال ہونگی ۔بسوں کی خریداری کا مقصد غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے لاحق خدشات کو دور کرنا ہےتاہم مبصرین نے پی سی بی کے اس اقدام کو غیر ضروری قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں اس قسم کے خرچوں کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیونکہ کوئی بھی غیر ملکی ٹیم ابھی پاکستان میں نہیں آرہی ۔

مزید : کھیل