پاک فوج کی نگرانی میں یہ کس عرب ملک کے فوجی پاکستان میں تربیت حاصل کررہے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی بے حد فخر ہوگا

پاک فوج کی نگرانی میں یہ کس عرب ملک کے فوجی پاکستان میں تربیت حاصل کررہے ہیں؟ ...
پاک فوج کی نگرانی میں یہ کس عرب ملک کے فوجی پاکستان میں تربیت حاصل کررہے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی بے حد فخر ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت اور قابلیت کا اعتراف ساری دنیا کرتی ہے اور متعدد دوست ممالک کے فوجی جوان اورافسران تربیت کے لئے پاکستان آتے ہیں۔ زیر نظر تصاویر میں عراق کے جوان اور افسران پاکستان میں تربیت کے مراحل سے گزرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویب سائٹ defence.pkکے مطابق عراقی سپیشل فورسزپاپولر موبلائزیشن یونٹس (PMU) کے اہلکار پاکستان میں تربیت حاصل کررہے ہیں، اور یہ تصاویر اس تربیت کے مختلف مراحل کی عکاس ہیں۔
عراق کے پاپولر موبلائزیشن یونٹس (پی ایم یو) کی جانب سے بھی اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اس تربیتی کورس کی تصاویر شائع کی گئی ہیں اور اس بات پر خوشی اورفخر کا اظہار کیا گیا ہے کہ پی ایم یو کے اہلکار پاکستان میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ پی ایم یو نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”عراقی سپیشل فورسز داعش کی دہشتگردی کو شکست دینے کے لئے پاکستان میں تربیت حاصل کررہی ہیں۔“ اس ٹویٹ کے ساتھ پی ایم یو کے زیر تربیت اہلکاروں کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔ تربیت کی سختی اور مشکلات کے باوجود ان جوانوں کے چہروں پر جوش و جذبے اور فخر کے تاثرات نمایاں نظر آتے ہیں۔

مزید :

قومی -