تنقید پر پی سی بی نے عبدالقادر کی پنشن روک لی، سابق سپنر نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

تنقید پر پی سی بی نے عبدالقادر کی پنشن روک لی، سابق سپنر نے وزیر اعظم کو خط ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تنقید کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پنشن روک کر سابق سپنر عبدالقادر کو شو کاز نوٹس بھجوادیا جس پر عبدالقادر نے نہ صرف اس کا جواب دیا ہے بلکہ پی سی بی میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں پر وزیر اعظم نواز شریف کو بھی خط لکھ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سپنر عبدالقادر گاہے بگاہے پی سی بی کے حکام پر تنقید کرتے رہتے ہیں جس پر پی سی بی نے ان کی پنشن روک لی اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ روز میں جواب طلب کیا۔ عبدالقادر نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو بھی ایک خط لکھ دیا جس کے ساتھ پی سی بی کا شوکاز نوٹس بھی لف کردیا۔ عبدالقادر نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بورڈ نے دھمکی آمیز خط لکھا جبکہ پنشن روک کر توہین کی ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ بورڈ آفیشلز کے اثاثہ جات اور اسناد چیک کی جائیں ۔

بورڈ پر تنقید کی سزا میرے بیٹے کو دی جارہی ہے: عبدالقادر

واضح رہے کہ بورڈ پر تنقید کی پاداش میں عبدالقادر کے بیٹوں کو زبردست کارکردگی کے باوجود کبھی بھی قومی ٹیم میں آنے کا موقع نہیں دیا گیا جس پر ان کے بیٹے عثمان قادر نے جنوبی افریقہ کی طرف سے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادرکا جنوبی افریقہ کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ

مزید :

کھیل -