پی سی بی کے ٹی وی چینل اور ریڈیو سٹیشن کی منظوری

پی سی بی کے ٹی وی چینل اور ریڈیو سٹیشن کی منظوری
پی سی بی کے ٹی وی چینل اور ریڈیو سٹیشن کی منظوری

  

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کو اپناٹی وی چینل اور ریڈیو سٹیشن قائم کر نے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میںکو سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ پاکستان کرکٹ بو رڈکی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کا ٹاسک سونپا ہے, لاہو ر میں پی ایس ایل کا کامیاب فائنل ہوگیاتو انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں پاکستان کیلئے کھل جائیں گی ،نجم سیٹھی نے کہا جن لوگوں کو بورڈمیں نوکریاں نہیں ملیں وہ ٹی وی پر بیٹھ کر ہم پر تنقید کر تے ہیں.

کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئر مین سینیٹر مشاہداللہ کی صدارت میں پالیمنٹ ہاﺅس میں ہوا جس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ،وفاقی سیکٹری راجہ نادر علی ،پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹو کمیٹی کے سر براہ نجم سیٹھی ،پی سی بی کرکٹ افیئرکمیٹی کے سر براہ شکیل شیخ،پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ،پاکستان سپورٹس بورڈکے حکام سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل کی فروخت سے ہونیوالی آمدنی سے ہی پی ایس ایل کا پہلاکامیاب ایڈیشن منعقد کرو ایا.

پی ایس ایل سے ہونیوالی آمدنی بینکوں میں رکھنے کی بجائے اس کی ملکی کرکٹ کی بہتری پر خرچ کر رہے ہیں ،نجم سیٹھی نے بتایا کی پاکستان کر کٹ بورڈکے پیٹرن اور وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی کو اپنا ٹی وی چینل اور ریڈیو سٹیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے اور حوالے سے پیمراسے بات چیت کی جا رہی ہے۔

مزید : اسلام آباد