شہید فائٹر پائلٹ مریم پر فلم ”ایک تھی مریم “ کاٹیزرجاری

شہید فائٹر پائلٹ مریم پر فلم ”ایک تھی مریم “ کاٹیزرجاری
شہید فائٹر پائلٹ مریم پر فلم ”ایک تھی مریم “ کاٹیزرجاری

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی فائٹر پائلٹ مریم مختار کی زندگی پر بننے والی فلم ”ایک تھی مریم “ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ، جس میں اداکارہ صنم بلوچ نے مریم کا مرکزی کردار نبھایا ہے ۔ صنم بلوچ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی فلم میں اپنے کردار سے متعلق کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا

یاد رہے کہ 23 سالہ مریم مختار اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والی پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ تھیں۔ سرمد کھوسٹ کی ہدایات میں بننے والی فلم ”ایک تھی مریم “ یوم آزادی پر ریلیز کی جائے گی مہرین جبار کی پروڈکشن میں بننے والی اس ٹیلی فلم کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے ۔

مزید : تفریح