بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، غلط ہوتا تو لوگ حمایت نہ کرتے: والدین وانی

بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، غلط ہوتا تو لوگ حمایت نہ کرتے: والدین وانی
بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، غلط ہوتا تو لوگ حمایت نہ کرتے: والدین وانی

  

سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں رواں برس جولائی میں شہید ہونے والے نوجوان برہان وانی کے والدین کا کہنا ہے انہیں اپنے بیٹے کی شہادت کا کوئی غم نہیں۔ برہان کی ماں میمونہ وانی اور والد مظفر وانی کہتے ہیں: ’ہمیں اپنے بیٹے کے شہید ہونے کی خوشی اور فخر ہے۔‘ بی بی سی سے بات چیت میں میمونہ نے کہا: ’بیٹے کی شہادت کا دکھ تو ہے لیکن سب سے بڑی بات تو یہ ہے کشمیر پر ظلم ہو رہا ہے اور میرے بیٹے نے کشمیر کی آزادی کے لیے قدم اٹھایا۔ وہ بہت ہینڈسم لڑکا تھا۔ بہت ہی شریف اور نرم دل۔ قتل و غارت گری پر تو یقین ہی نہیں کرتا تھا۔‘

میمونہ وانی کہتی ہیں: ’جہاد کی طرف جانے کے بارے میں اس سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ جہاد تو ہم پر فرض ہے۔ جب دنیا سے جائیں گے تو اللہ پوچھے گا میرے لیے کیا کیا؟ جب بیٹا جوان ہوا تو ہم نے اللہ کی راہ پر جانے دیا۔ برہان جب اللہ کے سامنے کھڑا ہوگا تو بتائے گا جب میں 15 برس کا تھا تب گھر سے نکلا۔ میں نے اپنی جان دی۔‘

بی مینڈکی کو بھی زکام ہوگیا، بنگلہ دیشی حکومت کھل کر پاکستان کے خلاف میدان میں آگئی، اپنا اصل رنگ دکھادیا

برہان کے والدین کا خیال ہے اگر ان کا بیٹا غلط ہوتا تو اتنی بڑی تعداد میں لوگ حمایت میں سڑکوں پر نہ نکلتے۔ ان کی والدہ کہتی ہیں: ’ایک بیٹا چلا گیا تھا، اب دوسرا بھی چلا گیا۔ لیکن پکّا مسلمان تو وہی ہے جو اللہ سے محبت کرتا ہے جو ایسا نہیں کرتا وہ مکمل مسلمان نہیں۔ وہ مومن نہیں ہوتا۔‘وہ رندھے گلے سے کہتی ہیں: ’ہم نے بیٹا کھو دیا، لیکن اللہ ساتھ ہے۔ ہمیں اس پر پورا بھروسہ ہے۔ جب 2010ءمیں وادی میں مظاہرے ہو رہے تھے تو بیٹے کا فون آیا۔ اس وقت میں نماز کے لیے کھڑی ہو رہی تھی۔ اس نے پوچھا اللہ سے میرے لیے کیا دعا کرو گی؟ میں نے کہا یہی اللہ میرے بیٹے کو بہترین ڈاکٹر انجینئر بنانے میں مدد کرے۔ تب اس نے کہا، اللہ سے دعا کرنا میرا بیٹا مجاہد بنے۔‘ میمونہ کہتی ہیں: ’کسی نے کسی کو نہیں کہا گھر سے نکلو، لیکن جب برہان گیا تو لوگ گھروں سے نکل پڑے۔ بس یہ اللہ تعالی کا کرم ہے۔‘

برہان وانی کے والد مظفر وانی کہتے ہیں: ’میرا بیٹا شہید ہوا تو میں بہت خوش ہوں اور لوگوں نے جو محبت دکھائی وہ ظاہر کرتا ہے وہ کتنا پیار کرتے تھے۔ اس نے جس مسئلے کے لیے اپنی جان دی، اس کے لیے ہر کوئی اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتا ہے۔‘ مظفر وانی کا خیال ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ میمونہ وانی کا کہنا تھا کہ ’یہاں ایسا کوئی نوجوان نہیں ہے جسے انڈین فوج نے مارا پیٹا نہ ہو۔ بہت سی عورتیں بیوہ ہوگئیں، ان کے شوہر شہید ہو گئے۔ جب یہ سب اتنا بڑھ گیا تو ہم سب لوگ جمع ہو کر آزادی کے لیے گھر سے باہر نکل آئے۔‘

مزید : بین الاقوامی