پولیس کا سانحہ 12مئی میں ملوث ملزموں کی حتمی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ

پولیس کا سانحہ 12مئی میں ملوث ملزموں کی حتمی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ
پولیس کا سانحہ 12مئی میں ملوث ملزموں کی حتمی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ

  

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی پولیس نے سانحہ 12مئی2007 میں ملوث ملزموں کی حتمی فہرست تیارکرنے کا فیصلہ کرلیا، سابق ٹاﺅن ناظمین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ بارہ مئی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ملیر راﺅ انوارنے کہا ہے کہ سانحے کی تفتیش کے لیے وسیم اختر سمیت 7ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے، مزید 47 ملزموں کے نام حاصل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 12 مئی کو قتل و غارتگری کی زد میں آنے والے ٹاﺅنز کے سابق ناظمین سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

قرآن کریم کے معجزے، جانئے وہ باتیں جو قرآن میں 1400سال پہلے ہی بتادی گئی تھیں اور سائنس آج مان رہی ہے، ایسے حقائق جنہیں جان کر آپ کا ایمان ایک مرتبہ پھر تروتازہ ہوجائے گا

دوسری جانب سانحہ بارہ مئی کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ملک الطاف نے کہاہے کہ گرفتار افراد سے حاصل شواہد جلد عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق تفتیشی ٹیم کسی سیاسی دباﺅ کو خاطر میں نہیں لائے گی۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ دو ماہ قبل چھینا گیا کاسمیٹکس کا ٹریلر عزیزآباد سے برآمد کرلیا گیا، ایک ملزم کو کراچی، دوسرے کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان بھی تحویل میں لے لیا۔

مزید : کراچی