رمادان اور پشین، پاکستان اور ایران کے مابین 2 بارڈر پوائنٹس بڑھانے کا فیصلہ

رمادان اور پشین، پاکستان اور ایران کے مابین 2 بارڈر پوائنٹس بڑھانے کا فیصلہ
رمادان اور پشین، پاکستان اور ایران کے مابین 2 بارڈر پوائنٹس بڑھانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور ایران کے 2 سرکاری بارڈر پوائنٹس کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ بات ایرانی وزارت داخلہ کے محکمہ برائے سرحدی امور کے ڈائریکٹر جنرل ماجد آغا بابائی نے اتوار کو ایرانی خبر رساں ادارے کو بتائی۔

’ایسا کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے سوچ لیں‘ چین نے بھارت کو للکار دیا

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان نے مشترکہ بارڈر لائنز میں نئے پوائنٹس کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرجاوی پہلے ہی سرکاری بارڈر انٹری ہے۔ بابائی نے کہا کہ رمادان اور پشین کو بھی دونوں پڑوسی ممالک کے مابین ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ سالانہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر ہے جسے آئندہ چند سالوں کے دوران پانچ گنا بڑھانے کا منصوبہ ہے، نئے بارڈر پوائنٹس کھلنے سے یہ ہدف حاصل کیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد