حکومت کیخلاف تحریک تیز کرنے کیلئے اپوزیشن کا اے پی سی ملانے کا فیصلہ

حکومت کیخلاف تحریک تیز کرنے کیلئے اپوزیشن کا اے پی سی ملانے کا فیصلہ
حکومت کیخلاف تحریک تیز کرنے کیلئے اپوزیشن کا اے پی سی ملانے کا فیصلہ

  

لاہو ر (ویب ڈیسک) پانامہ لیکس پر (ن ) لیگی حکومت کیخلاف تحریک تیز کرنے کیلئے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا 29 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کیے جانے کا قومی امکان ۔

روزنامہ خبریں کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر عوامی مسلم لیگ کی سربراہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطوں اور ملاقاتوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور جیسے ہی شیخ رشید کے رابطے مکمل ہو جائیں گے اے پی سی کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا جائیگا جبکہ اس حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں بڑے اور اہم فیصلے کیے جائیں گے اور متحد ہ اپوزیشن پانامہ لیکس کے معاملے حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے کے حوالے سے بھی حتمی پالیسی طے کریگی۔

مزید : لاہور