11 ہزار افراد کی جانب سے دہرے پاسپورٹ بنوانے کا انکشاف

11 ہزار افراد کی جانب سے دہرے پاسپورٹ بنوانے کا انکشاف
11 ہزار افراد کی جانب سے دہرے پاسپورٹ بنوانے کا انکشاف

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مجموعی طور پر کل 11ہزار 823 افراد کی جانب سے دہرے پاسپورٹ بنوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم ان میں سے کسی بھی شخص کو اب تک ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے پر سزا نہیں دی گئی۔

روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق نادرا نے خودکارنظام کے ذریعے شناختی کارڈ پر موجود انگلیوں کے نشانات سے پتہ لگایا کہ ملک میں 11 ہزار 823 افراد نے دہرے پاسپورٹ بنارکھے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی گئی۔ دہرے پاسپورٹ رکھنے والوں میں سب سے زیادہ تعلق پنجاب سے ہے جنگی تعداد 6ہزار 489 ہے، پختونخوا میں 460، سندھ میں 1975، بلوچستان سے 403 اور آزاد جموں اینڈ کشمیر و گلگت بلتستان کے 496 افراد نے دہرے شناختی کارڈ بنوارکھے تھے۔ حکومت کی جانب سے کسی کو بھی دہرا پاسپورٹ رکھنے کی کوئی سزا نہیں دی گئی۔

دستاویز کے مطابق ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے شخص کو تین سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے تاہم دہرے پاسپورٹ رکھنے والوں کو جرمانہ عائد کرکے چھوڑ دیا جاتا ہے اور کسی کو بھی سزا نہیں دی گئی۔

مزید : اسلام آباد