پانی کی قلت اور سیلاب پر قابو پانے کیلئے 10 نئے ڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ، پی سی ون منظور

پانی کی قلت اور سیلاب پر قابو پانے کیلئے 10 نئے ڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ، پی سی ...
پانی کی قلت اور سیلاب پر قابو پانے کیلئے 10 نئے ڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ، پی سی ون منظور

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت پانی وبجلی نے ملک میں پانی کی قلت اور سیلاب سے ممکنہ بچائوکے لیے دیامربھاشااورکرم تنگی ڈیم کے علاوہ 10 نئے ڈیموں کی تعمیرکا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق واپڈا نے اس سلسلے میں بلوچستان، گلگت بلتستان، فاٹا اور خیبر پختونخوا میں تعمیر کیے جانیوالے ان ڈیموں کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے اور14.90 ملین ایکٹرفٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے حامل ان ڈیموں کا انجینئرنگ ورک مکمل کرکے پی سی ون بھی منظورکر لیاگیاہے جبکہ اس وقت ان کی فنڈنگ سے متعلق اقدام کیے جا رہے ہیں۔ اخبار کو موصول دستاویزات کے مطابق وزارت پانی وبجلی کی ہدایت پرپنجاب اوربلوچستان میں 3، 3، فاٹامیں2اورگلگت بلتستان اورخیبرپختونخوامیں ایک ایک ڈیم تعمیرکیاجائیگا۔دستاویزکے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں دریائے نل پر0.049 ملین ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کاحامل پلیرڈیم تعمیرکیاجائے گا۔

مزید : اسلام آباد